ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور لائنس کلب کی جانب سے خانہ بدوشوں میں اناج کی تقسیم

مرڈیشور لائنس کلب کی جانب سے خانہ بدوشوں میں اناج کی تقسیم

Sun, 20 Jan 2019 20:56:26    S.O. News Service

بھٹکل:20؍جنوری (ایس او نیوز)لائنس کلب مرڈیشور کی جانب سے ’لائنس رئیس بیاگ چیلنج ‘ پروگرام کے تحت اسپتال کے روبرو خانہ بدوش لوگوں کے خیموں میں کلب کے صدر ناگراج بھٹ کی قیادت میں اناج تقسیم کیاگیا ۔

انٹر نیشنل لائنس کلب کے بانی ملوین جون کے جنم دن کی مناسبت سے کلب کے تمام ممبران خانہ بدوش خاندانوں سے ملاقات کرکے 100 کلوگرام چاول، 25کلوگرام دال، 20کلوگرام گوڈ اور20کلوگرام سبزی ترکاریاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر لائنس کلب بیلمنے ، منگلورو کے عہدیداران ، مرڈیشور کلب کے سکریٹری ناگیش مڈیوال ، خازن جگدیش جین، سکینڈ وائس ڈسٹرکٹ گورنر گریش کوچیناڑو، لائن کئرنا اور سبھی ممبران موجود تھے۔


Share: